12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
Web Desk
22 November 2026
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں سانحہ 12 مئی جیسی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی اور تمام مسائل کا حل صرف سیاسی ڈائیلاگ اور افہام و تفہیم سے بات چیت میں پوشیدہ ہے۔ ضلع غربی اورنگی ٹاؤن میں زیڈ ایم سی فیملی پارک روڈ پر سیوریج سسٹم کی بحالی، پیور بلاکس لگانے اور فقیر کالونی روڈ سے میٹروول روڈ براستہ مومن آباد و عثمان روڈ کی بہتری کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی سڑک بند نہ ہو اور سیاسی جماعتیں مذاکرات کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھائیں، جبکہ علی خورشیدی ایک پڑھے لکھے انسان اور ان کے بھائی ہیں جو محض غلط جگہ پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسی کے ایم سی کا بیڑہ غرق کیا گیا تھا مگر آج قیادت پتنگ یا ترازو کی نہیں بلکہ تیر کی ہے اور پیپلز پارٹی بلا تفریق و بلا تعصب کام کر رہی ہے جس کے تحت رواں سال 165 سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کی جائے گی۔ میئر کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایک ایسا پرامن کراچی چاہتے ہیں جہاں خوف، بوری بند لاشیں، پہیہ جام ہڑتالیں اور بھتے کی پرچیاں نہ ہوں بلکہ کاروبار کو فروغ ملے اور نئی نسل کو امید میسر آئے، جبکہ انہوں نے کے ایم سی کو معاشی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026
محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری
22 November 2026