خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
Web Desk
22 November 2026
گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے صوبے کے لیے اعلان کردہ 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج میں سے 10 ارب روپے جاری ہونا انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کی اس پہلی قسط کے اجرا سے خیبر پختونخوا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو آگے بڑھانے میں بھرپور مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جاری کیے گئے فنڈز کو خالصتاً عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر خرچ کیا جائے، جبکہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں مکمل شفافیت اور بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے کے عوام کو ان فنڈز کے حقیقی ثمرات عملی طور پر نظر آ سکیں
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026