LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

Web Desk

22 November 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی کا ایک اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان اور سلیم الرحمان سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے بانی چیئرمین عمران خان کو جیل مینوئل کے تحت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں فوری طور پر ذاتی معالج، اہلِ خانہ اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا، جبکہ علیمہ خان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی اور بشریٰ بی بی کی فوری رہائی پر زور دیا۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی، جنید اکبر، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم سمیت تمام گرفتار منتخب نمائندوں اور رہنماؤں کو منظرِ عام پر لا کر متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جائے اور سیاسی انتقامی کارروائیاں و گھروں پر چھاپے بند کر کے مقدمات میرٹ پر چلائے جائیں۔ اجلاس میں دہشت گردی کو جواز بنا کر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس اقدام سے صوبے کے سیاسی، معاشی اور انتظامی مسائل مزید پیچیدہ ہوئے ہیں، لہٰذا نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عمل درآمد کیا جائے۔ پی ٹی آئی اراکین نے وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مالی حقوق میں تاخیر اور 160 ارب روپے کے وعدے کے بجائے 157 ارب روپے کی کٹوتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو اس کے آئینی وسائل سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ مزید برآں، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی قائدین کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے اپیل کی گئی کہ وہ قومی اسمبلی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں ووٹ نہ دیں۔