LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن

پی ایس ایل 2026 کی تفصیلات سینیٹ میں پیش؛منافع ساڑھے 7 ارب روپے سے متجاوز

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے حالیہ ایڈیشن 2026 کے مجموعی اخراجات، آمدن اور ریکارڈ ساز منافع کی تمام تر تفصیلات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ میں پیش کر دی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جمع کروائے گئے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق، لیگ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کرنے کا فیصلہ بورڈ کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوا ہے، جس کی بدولت پی سی بی کا منافع ماضی کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ کر ساڑھے سات ارب روپے کی تاریخی سطح کو عبور کر گیا ہے۔

سینیٹ کمیٹی کو پیش کی گئی بجٹ رپورٹ کے مطابق،  پی ایس ایل 2026 کے دوران مختلف کمرشل، براڈکاسٹنگ اور اسپانسرشپ حقوق کے ذریعے مجموعی آمدن 10 ارب 19 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد، لاجسٹکس اور پروڈکشن پر مجموعی طور پر 2 ارب 64 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔ان اخراجات کے بعد پی سی بی کو ٹیکس کی کٹوتی سے قبل (Pre-Tax) ریکارڈ 7 ارب 54 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کا خالص منافع حاصل ہوا ہے۔

پی سی بی نے قائمہ کمیٹی کے سامنے گزشتہ برسوں کے منافع کا موازنہ بھی پیش کیا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ 8 ٹیموں کے فارمیٹ نے لیگ کی برانڈ ویلیو میں کتنا بڑا اضافہ کیا ہے گزشتہ سال پی سی بی کو مجموعی طور پر 2 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔سال 2024 کے ایڈیشن کے دوران بورڈ کو 2 ارب 46 کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، ٹیموں کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف میچوں کی تعداد بڑھی بلکہ اسپانسرز اور شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا، جس نے پی ایس ایل کو معاشی طور پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے کامیاب ترین کھیلوں کا ایونٹ بنا دیا ہے۔