حادثے کی شکار دلہن کی ہسپتال میں شادی کی تقریب، ویڈیو وائرل
Web Desk
28 November 2025
بھارتی ریاست کیرالا میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے کے بعد شدید زخمی ہونے والی دلہن کے ساتھ دلہے نے ہسپتال میں شادی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کیرالا میں اسکول ٹیچر آوانی شادی کی تقریب کے لیے 21 نومبر کو بیوٹی پارلر جا رہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئیں، موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، دلہن کو ریڑھ کی ہڈی اور کولہے میں شدید چوٹیں آئیں۔حادثہ کوٹایم ضلع کے سیاحتی مقام کماراکم میں پیش آیا، جس کے بعد آوانی کو ابتدائی طور پر کوٹایم میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، بعد ازاں خصوصی علاج کے لیے انہیں وی پی ایس لیکشور ہسپتال بھیجا گیا۔میڈیکل ٹیم نے تفصیلی معائنے کے بعد صبح سرجری کا آغاز کیا اور دوپہر تک یہ مکمل کر دی۔آوانی کی ریڑھ کی ہڈی کے L4 حصے کو شدید چوٹ پہنچی تھی، جو حرکت اور استحکام کے لیے اہم نقطہ ہے، جب کہ کولہے کو بھی زخم پہنچا تھا۔ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اعصابی چوٹ کامیابی سے ٹھیک کر دی گئی ہےڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ ایک پیچیدہ کیس تھا، لیکن سرجری منصوبے کے مطابق ہوئی، آوانی کی ریڑھ کی ہڈی مستحکم کر دی گئی ہے، اعصاب پر دباؤ کم کر دیا گیا ہے اور وہ اب نیوروسائنسز آئی سی یو میں نگرانی میں ہیں۔حادثے کے باوجود دلہا اور دلہن کے اہل خانہ نے شادی کی تقریب منسوخ کرنے کے بجائے ہسپتال میں انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں، نرسوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں آوانی اور ان کے منگیتر شیرو نے بغیر موسیقی، سجاوٹ یا روایتی تقاریب کے سادگی سے شادی کی۔ہسپتال انتظامیہ نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے شادی کی اجازت دی کیونکہ دلہا دلہن کے لیے یہ دن خاص تھا۔بعد ازاں ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ہونے والی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے صارفین کو 2006 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ویواہ کی یاد دلا دی۔
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026