دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرہ خان
Web Desk
10 June 2026
لندن: پاکستان فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور ہرومند اداکارہ ماہرہ خان نے دماغی امراض اور ذہنی صحت سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں، جسے بدلنا ناگزیر ہے۔ لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی ایک باوقار تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ذہنی امراض بھی جسمانی بیماریوں کی طرح عام ہیں اور انہیں اسی طرح سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ ماہرہ خان نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تقریب میں اپنی شرکت کو اہم قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے ہراسانی اور تشدد کے واقعات کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے عوامی مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا اور ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنانا انتہائی ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
امتیاز علی کا اغوا جیسے سنگین واقعے کا شکار ہونے کا انکشاف
10 June 2026
ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک اور ویڈیو وائرل، پولیس پر الزامات کی حقیقت سامنے آگئی
9 June 2026
ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، مداحوں کی مبارکباد
9 June 2026
لائسنس معطلی کی درخواست : مومنہ اور ثاقب کے وکلاء پنجاب بار کونسل طلب
9 June 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز، افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر جلوہ بھی دکھائیں گی
8 June 2026
کرن جوہر کی فلم ’دوستانہ 2‘ایک اور بحران کا شکار، اہم ٹیم ممبر علیحدہ
8 June 2026
ابوظہبی میں بچوں کا عالمی فیشن ویک، 85 ننھے ماڈلز شریک
8 June 2026
تاپسی پنو نے بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک پر آواز اٹھا دی
8 June 2026