انسٹاگرام نے پروفائل گرڈ ری آرڈر کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا
Web Desk
10 June 2026
سان فرانسسکو: فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام نے بالآخر وہ فیچر باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا، جس کے تحت اب صارف اپنی پروفائل گرڈ میں موجود پوسٹس کو تاریخ اور وقت کی قید کے بغیر اپنی مرضی سے کسی بھی ترتیب میں سیٹ کر سکیں گے۔ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے جاری کی جا رہی ہے تاکہ اس کے درست نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو صرف ‘ڈریگ اینڈ ڈراپ’ (کھینچ کر آگے پیچھے کرنا) کے ذریعے نئی پوزیشن پر منتقل کر سکیں گے، تاہم اگر کوئی پوسٹ پہلے سے ٹاپ پر پن (Pin) کی گئی ہے تو وہ اپنی جگہ پر برقرار رہے گی اور ایڈٹ گرڈ کے دوران دھندلی دکھائی دے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیچر کی ابتدائی جھلک 2022 میں سامنے آئی تھی جب ایپ فیچرز کی پیشگی نشاندہی کرنے والے ماہر الیسینڈرو پیلوزی نے انسٹاگرام کے کوڈز میں ‘ایڈٹ گرڈ’ نامی آپشن دریافت کیا تھا۔ اب انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے باقاعدہ اعلان کے تقریباً ایک سال بعد اسے پبلک کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جس سے خاص طور پر کانٹینٹ کریٹرز اور کاروباری برانڈز کے لیے اپنی پروفائل کو زیادہ پرکشش اور مرضی کے مطابق ڈیزائن کرنے کے امکانات اور کنٹرول میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کتنے فیصد پاکستانی خریداری میں اے آئی سے مدد لیتے، رپورٹ آ گئی
10 June 2026
سورج سے اٹھنے والا خوفناک طوفان زمین کی جانب گامزن، ناسا کا الرٹ جاری
9 June 2026
حکومت کا مقصد کاروباری اور اداروں کو ٹیکنالوجی سپورٹ دینا ہے: شزہ فاطمہ خواجہ
9 June 2026
ناسا کے خلاباز اب پراڈا کے ڈیزائن کردہ جدید سپیس سوٹس پہنیں گے
9 June 2026
ہمارے نوجوان باصلاحیت، فری لانسنگ اور متعدد پلیٹ فارمز سے روزگار کما رہے: شزہ فاطمہ
9 June 2026
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے اہم اپ ڈیٹ کر دی
8 June 2026
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو ’سپر ایپ‘ بنانے کا فیصلہ
8 June 2026
خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری
8 June 2026