LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا

چاند کی مٹی کی اینٹیں خلا کے بعد زمین پر بحفاظت پہنچ گئیں

Web Desk

28 November 2025

چین کی پہلی تجرباتی چاند کی مٹی کی اینٹیں اسپیس اسٹیشن سے ایک سال کے بعد کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آگئیں، جو مستقبل میں چاند کی سطح پر تعمیرات کے لیے بنائی گئی تھیں۔

ماہرینِ تحقیق کے مطابق جب ان اینٹوں کا معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ سخت خلائی ماحول، شدید تابکاری، اور انتہائی درجہ حرارت کی تبدیلیوں کے باوجود ان کی حالت بالکل ٹھیک رہی۔رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ نومبر 2024 میں شروع ہوا تھا، جب چینی کارگو جہاز نے چاند کی مٹی سے ملتی نوعیت کی ساخت کے نمونے اسپیس اسٹیشن تک پہنچائے تھے۔اینٹیں تین مختلف ٹیکنالوجیز سے تیار کی گئی تھیں، جن میں گرم دباؤ، برقی مقناطیسی سنٹرنگ، اور مائیکروویو سنٹرنگ شامل ہے، ان طریقوں کے ذریعے اینٹوں کی مضبوطی عام اینٹوں سے تین گنا زیادہ بنائی گئی تھی۔تحقیق ٹیم کے مطابق اینٹیں مکینیکل مظبوطی، حرارتی برداشت اور تابکاری مزاحمت کے اہم تجربات میں کامیاب رہیں، جو مستقبل میں چاند پر انسانی رہائش اور تعمیراتی کام کے لیے ایک مثبت اشارہ ہیں۔0