LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی حملوں کا خطرہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینیٹ میں عائلی قوانین، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق سمیت 9 بل پیش حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا پنجاب کابینہ نے صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروگرام سکیم کے فیچرز کی منظوری دیدی: عظمیٰ بخاری پیٹرولیم لیوی پر تحفظات: حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں میں دوبارہ ملاقات کا امکان موجودہ حکومت کے کیسز بھی کھلے ہیں، صرف تشہیر نہیں ہو رہی: چیئرمین نیب ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مزید مہنگی ہوگئی نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی اہداف کی منظوری دیدی

چیٹ جی پی ٹی میں ایسی نئی تبدیلی جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی

Web Desk

28 November 2025

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بظاہر چھوٹی مگر اہم تبدیلی کی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن اور موبائل ایپس کے اندر وائس موڈ کے کام کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔اس نئی تبدیلی کے بعد آپ چیٹ جی پی ٹی وائس موڈ کو کسی چیٹ کے اندر بھی استعمال کرسکیں گے۔اے آئی ماڈل آپ کی چیٹ کی ٹرانسکرپٹ دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔آپ کسی بھی چیٹ میں ٹیکسٹ فیلڈ میں بنے ویو فارم آئیکون پر کلک کرکے وائس چیٹ شروع کرسکتے ہیں۔اس سے قبل وائس چیٹ الگ انٹرفیس میں کرنا ہوتی تھی مگر اب کسی بھی چیٹ کے اندر اسے کرنا ممکن ہوگا۔اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی چیٹس کے اندر ہی وائس موڈ کو استعمال کیا جاسکے گا تاکہ آپ کی گفتگو متاثر نہ ہو۔البتہ اگر آپ پرانے وائس انٹرفیس کو ترجیح دینا پسند کریں گے تو چیٹ جی پی ٹی سیٹنگز کے وائس موڈ سیکشن میں Separate mode کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔ویژول اور وائس فیچرز کو اکٹھا کرنے سے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال اب زیادہ بہتر محسوس ہوگا۔آپ آواز، تصویر یا ویڈیو کے ذریعے اوپن اے آئی ماڈل کو ہدایت دے سکتے ہیں۔گوگل کی جانب سے اس طرح کا فیچر جیمنائی لائیو میں دیا گیا ہے۔