حملوں کا خطرہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ
Web Desk
19 October 2026
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی شدید جیو پولیٹیکل کشیدگی، ایران اور یمن کی حوثی ملیشیا کے متوقع جواب یا ممکنہ حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر امریکا نے خطے میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن، عراق، یمن، لبنان اور شام سمیت مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک میں قائم امریکی سفارت خانوں کی جانب سے یہ خصوصی سیکیورٹی الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایران اور اس کی حامی عسکری تنظیمیں خطے میں موجود امریکی شہریوں، سفارتی تنصیبات اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
امریکی انتظامیہ نے اپنے شہریوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام کشیدہ علاقوں کا سفر کرنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔ اس کے علاوہ الرٹ میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خطے میں پروازوں کی منسوخی، ممکنہ فضائی حدود کی بندش اور ہنگامی صورتِ حال سے متعلق سفارت خانوں کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات سے مسلسل باخبر رہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026
شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا
19 October 2026
قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ
19 October 2026
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
19 October 2026
پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
19 October 2026
سینیٹ میں عائلی قوانین، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق سمیت 9 بل پیش
19 October 2026