LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی حملوں کا خطرہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینیٹ میں عائلی قوانین، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق سمیت 9 بل پیش حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا پنجاب کابینہ نے صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروگرام سکیم کے فیچرز کی منظوری دیدی: عظمیٰ بخاری پیٹرولیم لیوی پر تحفظات: حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں میں دوبارہ ملاقات کا امکان موجودہ حکومت کے کیسز بھی کھلے ہیں، صرف تشہیر نہیں ہو رہی: چیئرمین نیب ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مزید مہنگی ہوگئی نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی اہداف کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروگرام سکیم کے فیچرز کی منظوری دیدی: عظمیٰ بخاری

Web Desk

19 October 2026

پنجاب کابینہ نے صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، مقامی مصنوعات کی برآمدات اور پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے کئی اہم اور تاریخی فیصلے کرتے ہوئے صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروگرام سکیم اور 1500 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز (DGPR) لاہور میں صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ حکومت پنجاب میں تیار ہونے والی مصنوعات کی برآمدات (Exports) پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بننے والی ہر مصنوعات پر فخر سے “میڈ ان پاکستان” لکھا ہونا چاہیے، تاکہ مقامی اشیاء کو عالمی سطح پر پاکستانی شناخت کے ساتھ متعارف کرایا جا سکے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ آزادئ اظہارِ رائے کی آڑ میں جتنا مرضی الزام لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بے بنیاد الزام لگانے والے صحافیوں کو قانونی نوٹسز بھیجے جائیں گے۔

دوسری جانب، صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے مختلف شہروں میں 1100 الیکٹرک بسیں کام کر رہی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج مزید 1500 نئی بسوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئے منصوبے کی بدولت رواں سال کے اختتام تک صوبے میں سرکاری اور ماحول دوست بسوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 ہزار ہو جائے گی، جس سے عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔