LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

Web Desk

19 October 2026

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اور مقامی صرافہ مارکیٹوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی بغیر کسی رد و بدل کے 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت مستحکم دیکھی گئی اور فی اونس سونا 4165 ڈالر کی سطح پر برقرار رہا۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت بڑھ کر 6234 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔