LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی

Web Desk

19 October 2026

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے جمعیۃ علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد اور اقتدار نہ ملنے کی خفگی میں قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی باتیں قوم اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے شدید تکلیف اور اذیت کا باعث بن رہی ہیں، وہ ان عناصر کا ساتھ دے رہے ہیں جو دہشت گردوں کے حامی ہیں۔ وزیرِ ریلوے نے یاد دہانی کرائی کہ دہشت گردوں نے خود مولانا پر بھی ماضی میں حملے کیے، لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا میں کسی شہید جوان کے جنازے میں شرکت تک نہیں کی۔

خیبرپختونخوا کی انتظامی صورتِ حال اور سیاسی منظر نامے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے میں بدامنی، بدعنوانی اور غیر قانونی ٹھیکوں کے خاتمے اور انتشار کی سیاست کے سدِباب کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے معدنیات سے متعلق معاہدوں کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور واضح کیا کہ کسی کو بھی سیاسی مفاد کے لیے قومی سلامتی اور ملکی مفاد کی ‘ریڈ لائن’ عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حنیف عباسی نے پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں وطن کی بقا کی ضامن ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عالمی سطح پر ملک کا مثبت امیج اجاگر ہو رہا ہے۔