LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی اہداف کی منظوری دیدی

Web Desk

19 October 2026

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (NAC) نے ملک کے نئے معاشی اہداف کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی اقتصادی ترقی (جی ڈی پی) کی شرح پر نظرثانی کی ہے، جس کے تحت اس میں 0.05 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے مجموعی ملکی پیداوار (GDP) کی شرح نمو 3.65 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل گزشتہ مالی سال کی شرح نمو کا ابتدائی تخمینہ 3.70 فیصد لگایا گیا تھا۔ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران ملکی معیشت کا کل حجم بڑھ کر 450 ارب 40 کروڑ ڈالر (جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 126.4 کھرب روپے بنتا ہے) تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ملک میں فی کس آمدن 1896 ڈالر (پاکستانی روپوں میں 5 لاکھ 31 ہزار 897 روپے) ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران مختلف شعبوں کی کارکردگی میں زراعت کے شعبے کی شرح نمو 3.50 فیصد، خدمات (سروسز) کے شعبے کی شرح نمو 3.81 فیصد، اور صنعتی شعبے کی شرح نمو 3.34 فیصد رہی۔ سہ ماہی بنیادوں پر معاشی رفتار کا جائزہ لیا جائے تو پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 3.89 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 4.31 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ 4.42 فیصد ریکارڈ کی گئی، تاہم مالی سال کی آخری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور یہ گر کر 2 فیصد پر آ گئی۔