LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وکلاء نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر

عاصم اظہر کے نئے گانے میں ہانیہ عامر کی آواز؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Web Desk

5 June 2026

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے تازہ ریلیز ہونے والے گانے آرزو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، تاہم گانے کی مقبولیت کے ساتھ ایک نئی بحث بھی جنم لے چکی ہے۔ متعدد صارفین کا خیال ہے کہ گانے کے ایک حصے میں سنائی دینے والی آواز اداکارہ ہانیہ عامر کی ہے۔
عاصم اظہر نے حال ہی میں آرزو کے نام سے اپنا نیا گانا جاری کیا ہے، جسے انہوں نے خان، مادھورکسو اور نور کے ساتھ مل کر گایا ہے۔ ریلیز کے بعد سے یہ گانا مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
گانے سے متعلق قیاس آرائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اس کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں موجود ایک لائن ’’پھر سے بولو‘‘ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، اور بہت سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ یہ جملہ ہانیہ عامر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ صارفین نے نہ صرف اپنی رائے کا اظہار کیا بلکہ ہانیہ عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے بھی سوال اٹھائے کہ آیا واقعی گانے میں ان کی آواز شامل ہے یا نہیں۔
تاہم تاحال عاصم اظہر یا ہانیہ عامر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث مداحوں کے درمیان تجسس اور بحث مزید بڑھ گئی ہے۔