LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

مرچوں کی تیزی جانچنے والی مصنوعی زبان تیار

Web Desk

27 November 2025

چینی سائنسدانوں نے ایک ایسی مصنوعی زبان تیار کر لی ہے جو کھانوں میں موجود مرچوں کی تیزی کو درست طور پر جانچ سکتی ہے۔

یہ جیل پر مبنی “چلی میٹر” نہ صرف ذائقہ چکھنے والوں کو جلن سے محفوظ رکھے گا بلکہ فوڈ انڈسٹری میں معیار اور مستقل مزاجی کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

ایسٹ چائنا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے یہ نیا نظام دودھ کی مرچوں کی جلن کم کرنے کی فطری خاصیت سے متاثر ہو کر تیار کیا ہے، سائنسدانوں نے دودھ پاؤڈر، ایکریلک ایسڈ اور کولین کلورائڈ کو ملا کر ایک لچکدار اور نرم جیل کو تیار کیا جو انسانی زبان کی طرح مرچوں کی شدت جانچتا ہے۔اے سی ایس سینسرز مین شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس زبان کا میکنزم حقیقی دنیا کے مظہر سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جس میں دودھ کے پروٹینز کیپسیچِن (مرکب جو مرچوں میں جلن کا احساس پیدا کرتا ہے) سے جڑ جاتے ہیں اور ان کی جلن کو کم کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ مصنوعی زبان مستقبل میں کھانے کی صنعت میں معیاری پیمائش اور بہتر کوالٹی کنٹرول کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے