LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی پورٹ کے قریب دو بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، کنٹینرز سمندر میں گر گئے گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار امریکی حکام کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات قابلِ مذمت ہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق صوبائی حکومت نے پنجاب لیبر کوڈ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اور سینیٹ اجلاس بلانے کی منظوری دیدی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات جاری رہیں گی: وزیراعظم عید کا تیسرا روز: قربانی اور دعوتوں کے ساتھ سیرسپاٹوں کا پلان بھی تیار امریکہ اور ایران معاہدے کے قریب ہیں ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  گورنر سندھ کی مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات معروف شاعر بشیر بدر 91برس کی عمر میں بھوپال میں انتقال کر گئے نیو یارک : اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو امریکا: سابق خفیہ ادارے کے افسر کے گھر سے کروڑوں ڈالر مالیت کی سونے کی اینٹیں برآمد

گوگل کا ہیکرز کا خفیہ ترین منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

Web Desk

29 May 2026

کیلیفورنیا: ٹیک دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’گوگل‘ نے ایک انتہائی تشویشناک انتباہ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے تاریخ میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا خطرناک ترین اور خفیہ ترین ہیکنگ منصوبہ تیار کیا ہے۔

گوگل کے ’تھریٹ انٹیلیجنس گروپ‘ (Threat Intelligence Group) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، سائبر مجرموں نے جدید ترین اے آئی ماڈلز کا غلط استعمال کر کے ایک ایسا ڈیجیٹل ہتھیار تیار کیا ہے جسے سیکیورٹی کی زبان میں ’زیرو ڈے شارٹ کٹ‘ (سیکیورٹی نقص) کہا جاتا ہے۔ اس حملے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سسٹم کے اندر موجود ہونے کے باوجود کسی بھی عام سیکیورٹی ٹول کی گرفت میں نہیں آتا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ نقص (Vulnerability) اس قدر پوشیدہ اور پیچیدہ ہے کہ عام طور پر دنیا کے صفِ اول کے سافٹ ویئر انجینئرز بھی اس کا پتا لگانے میں ناکام رہتے ہیں۔ تاہم، گوگل کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیکرز کے اس بڑے عالمی حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔

سائبر سیکیورٹی سے متعلق سامنے آنے والی ایک اور رپورٹ کے اعداد و شمار انتہائی چونکا دینے والے ہیں، جس کے مطابق دنیا بھر میں اے آئی بوٹس (AI Bots) کے ذریعے کیے جانے والے سائبر حملوں میں ریکارڈ 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے قلیل عرصے کے دوران یہ حملے 20 لاکھ سے غیر معمولی حد تک بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ کی خطرناک سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

سائبر ماہرین کا اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جہاں ایک طرف بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں سیکیورٹی سسٹمز کو مضبوط بنانے کے لیے نئے اے آئی ماڈلز تیار کر رہی ہیں، وہیں دوسری طرف ہیکرز چوری چھپے انہی ماڈلز تک رسائی حاصل کر کے انہیں اپنے مذموم اور غلط مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ماہرین نے عالمی اداروں کو اپنے سیکیورٹی فریم ورک کو فوری طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔