LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان ٹانک: چیسن کچ میں دہشت گردی، نامعلوم افراد نے مڈل اسکول اور بنیادی ہیلتھ مرکز (BHU) کو دھماکے سے اڑا دیا وزیر مذہبی امور کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، حج سے متعلق امور پر گفتگو وزیراعظم کو عوامی ہال میں چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبالیہ، گارڈ آف آنر پیش پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم امریکا،ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی میڈیا سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی امریکہ ایران معاہدے پر غیر یقینی صورتحال، عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایرانی و عمانی سفارتکاروں کا رابطہ، سفارتی رابطوں کی اہمیت کا اعادہ امریکی صدر اور انکی انتظامیہ کو ایران کی پالیسی بارے شدید تنقید کا سامنا بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے محسن نقوی سے ملاقات خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر کی:علیمہ خان  شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 گانے کی ویڈیو جاری، میسی اور امباپے سمیت عالمی ستارے شامل پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں پر دستخط

خبردار! غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت

Web Desk

25 May 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ملک بھر میں غیر قانونی اور مشکوک سموں کے اجراء اور ان کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے نگرانی کا نظام مزید سخت کرتے ہوئے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت اب سموں کی ملکیت کی تبدیلی (Ownership Transfer) کے عمل کو سخت مانیٹر کیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے جعل سازی کے خاتمے کے لیے سم اپنے نام سے ہٹانے یا دوسرے کے نام منتقل کرنے کی کم از کم مدت کو 60 دن سے یکمشت بڑھا کر 365 دن (ایک سال) کر دیا ہے۔ اس نئے قانون کے بعد اب مارکیٹ میں فعال (ایکٹیویٹ) ہونے والی کوئی بھی نئی سم ایک سال کی مدت پوری ہونے سے پہلے کسی دوسرے کے نام منتقل کرنا یا اپنے نام سے ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔

پی ٹی اے حکام نے موبائل فون آپریٹرز، فرنچائزز اور صارفین کے لیے درج ذیل اہم ہدایات جاری کی ہیں:

  • فرنچائزز کے لیے الرٹ: سموں کے اجراء اور سیلز کے دوران بائیو میٹرک تصدیق (Biometric Verification) کے عمل میں انتہائی احتیاط برتی جائے اور کسی بھی صارف کی انگلیوں کے نشانات (Fingerprints) کا غیر قانونی استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔

  • صارفین کے لیے مشورہ: شہری اپنے شناختی ڈیٹا اور قومی شناخت کے تحفظ کے لیے اپنے شناختی کارڈ (CNIC) پر رجسٹرڈ سموں کی کل تعداد باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ اعلامیے میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر صرف اور صرف وہی سمز رجسٹرڈ رکھیں جو ان کے اپنے ذاتی زیرِ استعمال ہیں۔

مشکوک رجسٹریشن پر فوری ایکشن: اگر کسی بھی شہری کو اپنے شناختی کارڈ پر کسی ایسی سم کی رجسٹریشن کا علم ہو جو انہوں نے خود جاری نہیں کروائی یا وہ غیر مجاز/مشکوک معلوم ہو، تو وہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر متعلقہ موبائل نیٹ ورک آپریٹر (فرنچائز) کو اس کی اطلاع دیں اور اسے بلاک کروائیں۔ احتیاط برتیں تاکہ آپ کا شناختی کارڈ کسی بھی قسم کی مجرمانہ یا غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہونے سے محفوظ رہ سکے