وہ فرد جس کی زندگی بچپن میں روسی صدر سے ملاقات کے بعد بدل گئی
Web Desk
21 May 2026
عالمی سیاست کی دنیا سے ایک انتہائی منفرد، جذباتی اور دل چسپ خبر سامنے آئی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے حالیہ دورۂ چین کے دوران ایک ایسے چینی نوجوان کو خصوصی طور پر ملاقات کے لیے مدعو کیا، جس سے ان کی پہلی ملاقات آج سے ٹھیک 26 سال قبل بیجنگ کے ایک پارک میں اس وقت ہوئی تھی جب وہ محض 12 سال کا ایک بچہ تھا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19 مئی کو دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنے گوناگوں سفارتی مصروفیات کے دوران بیجنگ کے مشہور ’دیاؤ یو تائی‘ (Diaoyutai) اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں 38 سالہ چینی انجینئر پینگ پائی (Peng Pai) سے خصوصی ملاقات کی، جو کہ 26 سال قبل ہونے والی ایک تاریخی مگر غیراعلانیہ ملاقات کا تسلسل تھی۔
26 سال پہلے کیا ہوا تھا؟
روسی ریاستی نشریاتی ادارے ‘آر ٹی’ (RT) کے مطابق، یہ قصہ جولائی 2000 کا ہے جب ولادیمیر پیوٹن روس کے نئے صدر بننے کے بعد پہلی بار سرکاری دورے پر چین آئے تھے۔ دورے کے دوران وہ بیجنگ کے مشہور ‘بی ہائی پارک’ (Beihai Park) میں بغیر کسی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے غیراعلانیہ سیر کے لیے پہنچ گئے۔ صدر کی اچانک آمد کے باوجود عام عوام کے لیے پارک کو بند نہیں کیا گیا تھا۔
وہاں جھیل میں بوٹنگ کا لطف اٹھانے کے بعد صدر پیوٹن جب پیدل چل رہے تھے، تو وہ سکیورٹی اہلکاروں کے پاس سے گزرتے ہوئے جھیل کے کنارے پہنچے۔ چینی میڈیا کے مطابق، وہاں موجود ایک فیملی میں سے والد نے اپنے 12 سالہ بیٹے پینگ پائی کو بازوؤں میں اٹھایا ہوا تھا تاکہ وہ جھیل کا نظارہ کر سکے۔ روسی صدر نے اس بچے کو دیکھا، آگے بڑھے، اسے پیار سے گود میں اٹھایا اور محبت سے اس کی پیشانی کو چوما۔ پیوٹن نے اس معصوم بچے سے روسی زبان میں کچھ دیر بات بھی کی اور یادگار تصویر کھچوائی، جو بعد میں چینی میڈیا کی زینت بنی۔
بچپن کی اس ملاقات نے زندگی بدل دی
اس ایک غیر متوقع واقعے نے ننھے پینگ پائی کی زندگی کا رخ ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ روسی صدر کی اس محبت سے متاثر ہو کر پینگ پائی نے روس کو قریب سے جاننے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے روسی حکومت کی اسکالر شپ حاصل کی اور روس کی مشہور ‘ماسکو آٹو موبائل اینڈ روڈ کنسٹرکشن اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی’ سے انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
آج 26 سال بعد، 38 سالہ پینگ پائی ایک سینیئر انجینئر بن چکے ہیں اور اپنے آبائی صوبے ہیونان (Hunan) میں ایک ریاستی تعمیراتی کمپنی کے انجینئرنگ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال ایک انٹرویو میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے بچپن کے اس ‘نیک دل انکل’ (پیوٹن) سے دوبارہ ملنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026