ٹائپنگ کے بجائے بول کر بھی جی میل کا استعمال ممکن
Web Desk
21 May 2026
عالمی ٹیک کمپنی گوگل (Google) نے اپنی مقبول ترین ای میل سروس ‘جی میل’ (Gmail) کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی سے مزید لیس کرتے ہوئے ایک اور انقلابی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کمپنی نے جی میل کے لیے ایک نیا اے آئی ان باکس فیچر پیش کیا ہے، جس کے بعد اب صارفین کو ای میلز کی تلاش کے لیے ٹائپنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ صرف بول کر (وائس کمانڈ کے ذریعے) اپنا ان باکس آپریٹ کر سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، گوگل کے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل ‘جیمنائی’ (Gemini) پر مبنی اس نئے فیچر کو ’’جی میل لائیو‘‘ (Gmail Live) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فیچر ان باکس میں موجود سیکڑوں اور ہزاروں ای میلز کے ڈھیر میں سے سیکنڈوں کے اندر ضروری اور مطلوبہ تفصیلات کو ڈھونڈ نکالنے کی حیران کن صلاحیت رکھتا ہے۔
مثال کے طور پر، اگر کسی صارف کو اپنی کسی پرواز (Flight) کی تفصیلات، ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ کا وقت، یا ماضی میں آنے والا کوئی اہم دفتری کوڈ دیکھنا ہو، تو وہ جی میل لائیو سے براہِ راست پوچھ سکتا ہے۔ اب تک اس کام کے لیے صارفین کو سرچ باکس میں جا کر مخصوص کی ورڈز، ای میل ایڈریس یا ڈومین نیم ٹائپ کرنا پڑتا تھا، لیکن اب یہ کام چند سیکنڈز کی گفتگو سے ممکن ہو جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘جی میل لائیو’ نہ صرف صارف کے آڈیو (زبانی) سوالات کو سمجھے گا بلکہ ان کا زبانی جواب بھی دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو کسی چیٹ بوٹ کی طرح فالو اپ (مزید) سوالات پوچھنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی تاکہ وہ اپنی مطلوبہ معلومات تک بالکل درست طریقے سے پہنچ سکیں۔
گوگل نے واضح کیا ہے کہ اس نئے اور جدید ترین آڈیو سرچ فیچر کی آمد کے باوجود جی میل کے اندر روایتی سرچ بار (ٹائپنگ سرچ) کے آپشن کو ختم نہیں کیا جائے گا، بلکہ دونوں فیچرز بیک وقت دستیاب ہوں گے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق، یہ فیچر خاص طور پر کاروباری شخصیات اور روزانہ سینکڑوں ای میلز موصول کرنے والے صارفین کے قیمتی وقت کو بچانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026