خاتون نے کیک کا آخری ٹکڑا نہ ملنے پر شوہر سے طلاق لے لی
Web Desk
1 November 2025
کھانے کی ٹیبل پر کیک کے آخری ٹکڑے نے امریکی جوڑے کی 25 سالہ شادی ختم کروا دی، خاتون نے کیک کا آخری ٹکڑا نہ ملنے پر شوہر سے طلاق لے لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر ’AITAH‘ نامی پیج کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں 46 سالہ خاتون نے بتایا کہ میرا اکثر میرے 48 سالہ شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، میرے شوہر نے شادی کی سالگرہ پر ہمارے جھگڑے کو ختم کرنے کی خاطر ٹریپ پلان کیا، تاہم انہوں نے اسی ہوٹل کا انتخاب کیا جس کے حوالے سے ہم نے سوچا تھا کہ ہم یہاں کبھی نہیں جائیں گے۔خاتون نے لکھا کہ اس کے باوجود میں نے اپنا موڈ ٹھیک رکھا لیکن جیسے ہی ہم ہوٹل پہنچے میرے شوہر کا موڈ بگڑ گیا، انہوں نے مجھے رات کے کھانے کا آرڈر دینے کا کہا تو میں نے 3 ڈش منتخب کر کے انہیں بتائی اور میٹھے میں ہم دونوں نے چیز کیک آرڈر کیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ چونکہ کھانا کھانے کے بعد گنجائش نہ ہونے کے سبب میں نے اپنا کیک فریج میں رکھ دیا جبکہ میرے شوہر نے اپنے حصے کا کیک کھا لیا مگر جب اگلی صبح میں اٹھی اور میں نے رات کا بچا ہوا کیک کھانے کا سوچا تو معلوم ہوا کہ وہ ختم ہوچکا ہے اور اس کے آخری کی باقیات بچی ہوئی ہیں۔اس نے کہا کہ جب میں نے اپنے شوہر سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پہلے انکار کیا مگر بعد میں تسلیم کر لیا کہ انہوں نے میرا کیک کھا لیا۔
خاتون کے مطابق اس وقت مجھے احساس ہوا کہ پوری زندگی میرے ساتھ ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ میرے حصے کا کیک ہمیشہ میرے شوہر کھا لیتے ہیں، یہ صرف کیک کی بات نہیں ہے بلکہ زندگی کی چھوٹی بڑی چیزوں میں ایسا ہی ہوتا ہے میں صرف ان کا گھر سنبھالنے کیلئے ہوں، ان کا کام وقت پر انجام دینے کیلئے اور بدلے میں مجھے ان کا بچا کچا ملتا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا: پانچ ماہ کی سخت مشق، شہری نے کپ پلٹنے کا ریکارڈ بنا ڈالا
22 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کے لیے گاؤں کا علامتی ریفرنڈم
21 September 2026
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا بیگ تیار
20 September 2026
پائلٹ نے آسمان میں’مونا لیزا‘ بنا دی، 3 گھنٹے کی پرواز نے دنیا کو حیران کر دیا
19 September 2026
ایک صدی بعد چیتے کے نقش و نگار والی جنگلی بلی کی نئی نوع دریافت
19 September 2026
ننھی بچی کا دنیا کے تمام ڈزنی پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم
19 September 2026
آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
18 September 2026
جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا
18 September 2026