LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا

امریکا میں ہوٹل نے کیک کاٹنے کے 30 ہزار روپے سے زائد چارج کرلیے

Web Desk

20 May 2026

امریکا میں جنوبی کیلیفورنیا کے مشہور اور مہنگے علاقے ‘بیورلی ہلز’ کے ایک ہوٹل کی جانب سے باہر سے لائے گئے کیک کو کاٹنے پر بھاری فیس چارج کیے جانے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور اس پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایک معروف خاتون فوڈ انفلوئنسر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ مذکورہ ہوٹل کے روف ٹاپ (چھت) پر بنے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، جہاں انہوں نے ایک تقریب کے سلسلے میں باہر سے لایا گیا کیک بھی کاٹا۔

فوڈ انفلوئنسر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب کھانے کا بل آیا تو وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ہوٹل انتظامیہ نے صرف کیک کاٹنے کی مد میں 110 امریکی ڈالر (جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 30 ہزار 641 روپے بنتے ہیں) چارج کر لیے تھے۔ خاتون نے ویڈیو میں باقاعدہ بل کی رسید دکھاتے ہوئے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے میز پر موجود فی شخص کے حساب سے 10 ڈالر چارج کیے، جبکہ اس فیس کے بارے میں انہیں آرڈر لینے سے پہلے یا کیک کاٹتے وقت بالکل آگاہ نہیں کیا گیا تھا، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

انفلوئنسر کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ہوٹل انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس فیس پر حیرت کا اظہار کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے اور عوامی دباؤ بڑھنے کے بعد ہوٹل انتظامیہ بھی اپنا مؤقف سامنے لانے پر مجبور ہو گئی۔ ہوٹل انتظامیہ نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صدمہ ہے کہ ہمارے مہمانوں کو کیک کاٹنے کی فیس کے بارے میں پہلے سے صحیح طور پر گائیڈ نہیں کیا گیا، یہ ہمارے سروس کے معیار کے خلاف ہے اور کیک میز پر لاتے ہی فیس کے بارے میں بتانا لازمی تھا۔ انتظامیہ نے خاتون سے معذرت کرتے ہوئے نہ صرف ان کی کیک فیس واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی، بلکہ مستقبل کے لیے اس فیس کو فی بندہ 10 ڈالر سے کم کر کے 5 ڈالر کرنے کا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔