LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا

کینیڈا: چوری میں ملوث لومڑی پکڑی گئی

Web Desk

19 May 2026

البرٹا: کینیڈا میں چوری کی ایک ایسی مضحکہ خیز اور دلچسپ واردات سامنے آئی ہے جس نے پولیس اہلکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی ہنسنے پر مجبور کر دیا، جہاں بار بی کیو (Barbecue) کا سامان چوری کرنے والا کوئی انسان نہیں بلکہ ایک شاطر لومڑی نکلی۔ کینیڈا کے صوبے البرٹا کی پولیس کو ایک شہری کی جانب سے گھر کے پچھواڑے سے باربی کیو کا سامان اور کھانے پینے کی اشیاء چوری ہونے کی اطلاع ملی، لیکن جب پولیس اہلکار باقاعدہ کارروائی کے لیے موقع پر پہنچے تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ اصل مجرم ایک لال لومڑی تھی، جس نے اپنے منہ میں ڈھیروں ہاٹ ڈاگز (Hot Dogs) دبا رکھے تھے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) نے اس انوکھی تفتیش کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انتہائی مزاحیہ انداز اختیار کیا۔ پولیس کے مطابق، افسران پیر کے روز ‘کروزنیسٹ پاس’ کے علاقے میں ایک ایسے مشکوک ملزم کی تلاش میں پہنچے تھے جس کی شناخت شہریوں نے یوں بتائی تھی کہ “ملزم کے سرخ بال ہیں، قد چھوٹا ہے اور اس نے بھاری و موٹی کھال والا کوٹ پہن رکھا ہے”۔

آر سی ایم پی نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد جب مختصر تفتیش کا آغاز کیا گیا، تو مذکورہ ‘روپوش ملزم’ قریبی جھاڑیوں میں چوری کا مال اور ثبوت چھپانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے اس شاطر چور لومڑی کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے، جس میں وہ منہ میں ہاٹ ڈاگز ٹھونسے معصومیت سے کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہے۔ کینیڈین پولیس نے اکرامِ مسلم و حیوانیت کے تحت روایتی سختی کے بجائے نرمی کا مظاہرہ کیا اور بتایا کہ جرم ثابت ہونے کے باوجود ملزم کو “بغیر کسی شرط” کے فوری طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔