حکومت کا انوکھا منصوبہ، والدین کو تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر نقد انعام ملے گا
Web Desk
18 May 2026
بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے آبادی کی گرتی ہوئی شرح (Declining Birth Rate) پر قابو پانے اور نوجوان افرادی قوت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک انتہائی غیر معمولی اور منفرد پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں اب جوڑے جتنے زیادہ بچے پیدا کریں گے، انہیں اسی حساب سے بھاری مالی انعامات دیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں آبادی کی کم ہوتی ہوئی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب ایک سنجیدہ بحران بنتا جا رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے روایتی خاندانی منصوبہ بندی کے بجائے زیادہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے خاندانوں کو درج ذیل مالی مراعات دی جائیں گی:
تیسرے بچے کی پیدائش پر: والدین کو 30 ہزار بھارتی روپے بطور انعام ملیں گے چوتھے بچے کی پیدائش پر: یہ رقم بڑھا کر 40 ہزار بھارتی روپے کر دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت آئندہ ایک ماہ کے اندر اس پالیسی کا باقاعدہ فریم ورک اور مکمل تفصیلات جاری کر دے گی تاکہ عوام اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آندھرا پردیش حکومت صرف دوسرے بچے کی پیدائش پر 25 ہزار روپے دینے کی تجویز پر غور کر رہی تھی، تاہم بعد میں ریاستی وزیر صحت ستیا کمار یادو نے اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت نے اسکیم کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے اب اسے تیسرے اور چوتھے بچے کی ولادت تک بڑھانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026