LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ریلوے کے ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ روپے واجبات، وزارت ریلوے اور خزانہ آمنے سامنے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی کی رجسٹریشن مسترد کرنا امتیازی سلوک ہے: بیرسٹر گوہر  پاکستانی حکومت کے ریونیو کا انحصار پیٹرولیم ٹیکسز پر ہے: آئی ایم ایف  پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن مسترد، تحریک انصاف نے فیصلہ سیاسی انتقام قرار دے دیا جیٹ فیول سستا، کمرشل پروازوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا امکان ہمیں قومی بیانیہ مضبوط ، دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی سٹی کورٹ؛ یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی 22 مئی تک پولیس ریمانڈ پر SIU کے حوالے حکومت کا فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان پانڈا بانڈ کا اجرا پاک چین مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے، چینی چینل کو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم انٹرویو وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان وزیرِ زراعت عاشق کرمانی کی چینی وفد کو مقامی سطح پر زرعی مشینری بنانے کی دعوت پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا جہاز رانی کی آزادی کی حفاظت ناگزیر، پاکستان کی ثالثی کے حامی ہیں: سعودی عرب

گوگل کی 15 جی بی مفت اسٹوریج کا عہد ختم ہونے کے قریب

Web Desk

16 May 2026

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ’گوگل‘ کی جانب سے اپنے کروڑوں صارفین کو فراہم کی جانے والی ایک بہت بڑی اور بنیادی سہولت واپس لیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ یہ تبدیلی خاص طور پر ان افراد کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوگی جو اب جی میل (Gmail) یا کسی دوسری گوگل سروس پر اپنا نیا اکاؤنٹ بنائیں گے۔ ’اینڈرائیڈ اتھارٹی‘ (Android Authority) کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، موجودہ پالیسی کے تحت جب بھی کوئی صارف نیا جی میل اکاؤنٹ بناتا ہے، تو گوگل کی جانب سے اسے فوٹوز، ڈرائیو اور میلز کے لیے 15 جی بی (GB) مفت کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کی جاتی ہے، جو کہ عام صارفین کی روزمرہ ضروریات کے لیے کافی ہوتی ہے۔ مگر اب گوگل اس سہولت کو محدود کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گوگل اب نئے اکاؤنٹس کے لیے محض 5 جی بی مفت اسٹوریج دینے کی آزمائش (Testing) کر رہا ہے، یعنی مفت اسٹوریج میں سیدھی 10 جی بی کی کٹوتی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ریڈیٹ’ (Reddit) پر سامنے آنے والے ایک اسکرین شاٹ اور رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق، گوگل کی جانب سے اس کٹوتی سے بچنے کا ایک راستہ بھی دیا جا رہا ہے۔ پالیسی کے تحت جو نئے صارفین اکاؤنٹ بناتے وقت اپنا فون نمبر لازمی طور پر ایڈ (Link) کریں گے، انہیں پہلے کی طرح پوری 15 جی بی اسٹوریج فراہم کی جائے گی، لیکن فون نمبر شامل نہ کرنے والوں کو صرف 5 جی بی پر ہی گزارا کرنا ہوگا۔ اگرچہ گوگل کے آفیشل سپورٹ پیج پر اب بھی یہی درج ہے کہ ہر اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی مفت اسٹوریج دی جاتی ہے، تاہم کمپنی نے اس نئی تبدیلی کی خود باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

گوگل نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ “ہم نئے اکاؤنٹس کے لیے ایک نئی اسٹوریج پالیسی کی آزمائش کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ تجربہ دنیا کے مخصوص خطوں (Regions) میں کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد صارفین کے اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا اور مستقبل میں ڈیٹا ریکوری کے عمل کو آسان اور محفوظ بنانا ہے۔” ماہرینِ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ گوگل اس اقدام کے ذریعے صارفین کو ٹو-اسٹیپ ویریفیکیشن اور فون نمبر لنک کرنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے تاکہ جعلی یا بوٹ اکاؤنٹس کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔