LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ضمنی انتخاب: پنجاب کے دونوں حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کامیاب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

انسٹا گرام کی جانب سے خودکار طور پر غائب ہونیوالی فوٹوز پر مشتمل نئی ایپ انسٹنٹس متعارف

Web Desk

15 May 2026

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنی ایک نئی اور منفرد ایپلی کیشن ’انسٹنٹس‘ (Instants) متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایپ خاص طور پر ان صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو اپنی حقیقی زندگی کے لمحات کو بغیر کسی بناوٹ یا ایڈیٹنگ کے فوری طور پر شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

 اس ایپ کے ذریعے شیئر کی گئی تصاویر ایک بار دیکھے جانے کے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گی۔ اگر تصویر نہ دیکھی جائے تو یہ 24 گھنٹوں تک دستیاب رہے گی، جس کے بعد وہ ڈیلیٹ ہو جائے گی۔ ایپ میں ایک کلک پر تصویر کھینچی جا سکے گی، لیکن اسے ایڈٹ کرنے یا فلٹرز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ٹیکسٹ (تحریر) ایڈ کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ صارفین فون گیلری میں پہلے سے موجود تصاویر اپ لوڈ نہیں کر سکیں گے، بلکہ انہیں صرف ایپ کے اندرونی کیمرے سے ہی تصویر کھینچ کر شیئر کرنا ہوگی۔ سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے ’انسٹنٹس‘ فوٹوز کے اسکرین شاٹ لینے پر پابندی عائد کی ہے۔ البتہ بھیجی گئی تصاویر کو ایک پرائیویٹ فولڈر میں محفوظ کیا جا سکے گا۔کمپنی کے مطابق اس ایپ کی تصاویر کو انسٹاگرام فالوورز اور فرینڈز کے ساتھ شیئر کیا جا سکے گا۔ اسے الگ ایپ کے علاوہ انسٹاگرام کے اندر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جہاں ان باکس (Inboxes) میں نیچے دائیں کونے میں یہ تصاویر دیکھی جا سکیں گی اور صارف خود منتخب کر سکے گا کہ وہ کن افراد کو یہ تصاویر بھیجنا چاہتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کے برعکس، جہاں لوگ عام طور پر بہت زیادہ ایڈٹ شدہ تصاویر پوسٹ کرتے ہیں، ’انسٹنٹس‘ کا مقصد زندگی کے حقیقی اور غیر فلٹر شدہ لمحات کو دوسروں تک پہنچانا ہے۔