LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب امریکہ کا ایران پر باقاعدہ فوجی حملہ، متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، عالمی منڈی میں تیل مہنگا حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حکام واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ

جمہوریہ چیک کے چرچ سے سینٹ کی 800 برس پرانی کھوپڑی چوری

Web Desk

15 May 2026

جمہوریہ چیک کے شہر پراگ سے قریباً 110 کلومیٹر شمال میں واقع جیبلونی وی پوڈجیسٹڈی کے ایک تاریخی چرچ میں چوری کی انوکھی اور افسوسناک واردات پیش آئی ہے، جہاں ایک نامعلوم شخص ڈسپلے بکس میں رکھی گئی 800 سال پرانی مقدس کھوپڑی چرا کر فرار ہو گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کھوپڑی لیمبرک کے سینٹ زی ڈسلوا کی ہے، جو 1220 سے 1252 کے درمیان حیات تھیں۔ وہ اپنی سخاوت اور غریب پروری کے باعث جانی جاتی تھیں اور 1995 میں پوپ جان پال دوم نے انہیں باقاعدہ سینٹ (مذہبی پیشوا) کا درجہ دیا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص چرچ میں داخل ہوا اور موقع پا کر تبرک غائب کر دیا۔ سی سی ٹی وی کی ایک دھندلی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی ہے جس میں سیاہ لباس پہنے ایک شخص کو بنچوں کے درمیان سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے ہاتھ میں کوئی چیز موجود ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سینٹ زی ڈسلوا کی وہی کھوپڑی ہے جو وہاں آنے والے زائرین کے لیے انتہائی مقدس تھی۔ پراگ کے آرچ بشپ سٹینسیلا پریبل نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ کھوپڑی نہ صرف تاریخی اہمیت کی حامل تھی بلکہ مذہبی اعتبار سے بھی بہت احترام رکھتی تھی۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ کوئی دن دیہاڑے چرچ میں داخل ہو کر ایسی حرکت کر سکتا ہے”۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شروع میں مشتبہ شخص کو مرد سمجھا جا رہا تھا، تاہم اب اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کوئی خاتون ہو سکتی ہے۔ پولیس سکیورٹی کیمروں کے مواد کا مزید باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس “مقدس چوری” میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر کھوپڑی کو دوبارہ چرچ منتقل کیا جا سکے۔