واٹس ایپ میں انکوگینٹو چیٹس فیچر متعارف
Web Desk
14 May 2026
دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی پرائیویسی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے ایک انقلابی فیچر کا اعلان کیا ہے۔ ”انکوگنیٹو چیٹس ود میٹا اے آئی“ (Incognito Chats with Meta AI) نامی اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اب میٹا کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹ سے مکمل رازداری کے ساتھ گفتگو کر سکیں گے۔ اس موڈ کی خاص بات یہ ہے کہ نہ تو کوئی دوسرا شخص اور نہ ہی خود میٹا کمپنی ان پیغامات تک رسائی حاصل کر سکے گی۔
گوگل کروم کے انکوگنیٹو موڈ کی طرز پر کام کرنے والے اس فیچر میں تمام پیغامات خودکار طور پر غائب ہو جائیں گے، جس سے صارفین کا ڈیٹا مستقل بنیادوں پر محفوظ نہیں ہوگا۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ خصوصی سہولت صرف میٹا کے اپنے چیٹ بوٹ کے لیے ہوگی، جبکہ دیگر تھرڈ پارٹی اے آئی بوٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو متعلقہ کمپنیاں دیکھ سکیں گی۔
واٹس ایپ نے یہ بھی بتایا کہ اس فیچر کا مرحلہ وار اجرا شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی یہ دنیا بھر کے تمام صارفین کی پہنچ میں ہوگا۔ مزید برآں، مستقبل میں ”سائیڈ چیٹ پروٹیکٹڈ بائی پرائیویٹ پراسیسنگ“ نامی فیچر بھی لایا جائے گا، جو ہر چیٹ کو الگ الگ انکوگنیٹو موڈ میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
میٹا اے آئی کا صارفین کی نجی گفتگو خفیہ رکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف
14 May 2026
پنجاب میں مقامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ
14 May 2026
پاکستانی کمپنی نے جدید لیتھیم آئن بیٹریاں متعارف کرادیں
13 May 2026
جعلسازوں کا پی ٹی اے کا نام پر فراڈ شروع، ایڈوائزری جاری
13 May 2026
تصاویر کے ذریعے ونڈوز سسٹم ہیک کرنے کا سائبر حملہ بے نقاب
13 May 2026
وائیڈ فولڈ ایبل فونز کی دوڑ؛ کونسے نئے ماڈل لانچ ہونے جارہے ہیں؟
12 May 2026
ذوالحج کا چاند اور عید الاضحیٰ کی تاریخ: سپارکو نے اہم پیشگوئی جاری کر دی
12 May 2026
سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ’نہ‘ کہنا سِکھا دیا!
12 May 2026