LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی

امریکا: فال نکالنے والی مشین نے لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا

Web Desk

14 May 2026

امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص کی تین دہائیوں پر محیط ثابت قدمی رنگ لے آئی، جہاں اس نے ’فال نکالنے والی مشین‘ کے بتائے ہوئے نمبروں کی بدولت 10 لاکھ ڈالر کا خطیر انعام جیت لیا۔ ریاست کے علاقے فرے زر سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ اسٹیفن ہیوسجن نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ انہوں نے 22 اپریل کی پاور بال قرعہ اندازی کے لیے وہی نمبر منتخب کیے تھے جو وہ پچھلے 30 سال سے استعمال کر رہے تھے۔

اسٹیفن کے مطابق، تقریباً 30 برس قبل لاس ویگاس کے دورے کے دوران انہوں نے ایک مشہور ’زولٹر مشین‘ (Zoltar machine) سے اپنی فال نکلوائی تھی، جس نے انہیں خوش قسمت نمبروں کا ایک سیٹ دیا تھا۔ تب سے وہ مسلسل انہی نمبروں پر قسمت آزما رہے تھے۔ 22 اپریل کو ان کا ٹکٹ (24-29-32-49-63) قرعہ اندازی کی پانچ سفید گیندوں سے میچ کر گیا، جس کی اطلاع انہیں اگلے دن ای میل کے ذریعے ملی۔ اسٹیفن کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنے گھر اور گاڑی کے قرضے ادا کریں گے، تفریحی دورے پر جائیں گے اور باقی رقم ریٹائرمنٹ کے لیے محفوظ کریں گے۔