LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس؛ ‘نیشنل پاپولیشن کونسل’ کے قیام کا فیصلہ، شہباز شریف خود سربراہی کریں گے آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ پاک افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست وزارتِ خزانہ کی مالیاتی رپورٹ؛ 9 ماہ میں بجٹ خسارہ 856 ارب روپے، دفاع پر 1690 ارب خرچ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی 24 سال پرانی سزا کالعدم، بریت بحال چینی صدر کے ساتھ گفتگو بہت اچھی رہی: ٹرمپ گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ لبنان میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود 23 بچے شہید، 93 زخمی امریکا میں غیر ملکی طلبہ کے ملازمت پروگرام میں 10 ہزار سے زائد مشتبہ فراڈ کیسز سامنے آگئے امریکا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت، برآمد کنندگان کے وفد کی بڑی کمپنیوں سے ملاقاتیں پنجاب، مزدوروں میں مفت فلیٹس تقسیم، وزیراعلیٰ مریم نوازکا بے زمین افرادکوزمین دینے کا بھی اعلان

پنجاب میں مقامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ

Web Desk

14 May 2026

پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل گورننس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اپنا مقامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں “گورنمنٹ جی پی یو کلاؤڈ” منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے، جس کا مقصد سرکاری نظام کو جدید بنانا اور مقامی سطح پر اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اب بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) کو مقامی سطح پر ہوسٹ اور ٹرین کیا جا سکے گا، جس میں اردو سمیت دیگر مقامی زبانوں کی سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ حکومت نے حساس سرکاری ڈیٹا کو غیر ملکی کلاؤڈ پر منتقل کرنے کو سیکیورٹی کے لحاظ سے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس مقامی انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ منصوبے کے تحت سرکاری اداروں اور جامعات کو ایک محفوظ “اے آئی سینڈ باکس” فراہم کیا جائے گا تاکہ تحقیق اور ترقی کا عمل تیز ہو سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربات میں وائس انٹرفیس اور ذہین سرچ سسٹمز کو کامیاب پایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت اس وقت 13 کروڑ سے زائد شہریوں کو 50 سے زائد شعبوں میں خدمات فراہم کر رہی ہے، اور اس نئے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم سے نہ صرف سرکاری ملازمین کی کارکردگی بڑھے گی بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں بھی شفافیت اور تیزی آئے گی۔