LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب امریکہ کا ایران پر باقاعدہ فوجی حملہ، متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، عالمی منڈی میں تیل مہنگا حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حکام واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ

سمپسن کارٹون میں برسوں پہلے ہنٹا وائرس سے متعلق کیا دکھایا گیا تھا؟

Web Desk

13 May 2026

مشہورِ زمانہ امریکی کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ (The Simpsons) ایک بار پھر اپنی مبینہ پیشگوئیوں کی وجہ سے انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ تیزی سے گردش کر رہا ہے کہ اس سیریز نے برسوں پہلے ایک کروز شپ پر ہنٹا وائرس (Hantavirus) کے پھیلنے کی پیشگوئی کر دی تھی۔ یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب حال ہی میں ایک بحری جہاز پر ہنٹا وائرس کے کیسز سامنے آئے اور صارفین نے اسے 2012 میں نشر ہونے والے ایک ایپی سوڈ سے جوڑ دیا۔

سیریز کے سیزن 23 کے اس ایپی سوڈ میں دکھایا گیا تھا کہ ایک کروز شپ پر وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال ابتر ہو جاتی ہے۔ تاہم، فیکٹ چیک رپورٹس نے اس مبینہ پیشگوئی کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ تحقیق کے مطابق، کارٹون میں دکھایا گیا وائرس حقیقی نہیں تھا بلکہ کہانی کے مرکزی کردار ’بارٹ سمپسن‘ نے اپنی چھٹیاں لمبی کرنے کے لیے وائرس کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ’دی سمپسنز‘ دہائیوں سے نشر ہو رہا ہے اور اس میں ہزاروں موضوعات دکھائے گئے ہیں، اس لیے بعض اوقات اتفاقیہ طور پر کوئی منظر حقیقی واقعے سے مشابہہ ہو سکتا ہے، لیکن اسے باقاعدہ پیشگوئی قرار دینا درست نہیں۔