امریکا میں کتوں کی پُول پارٹی کا انعقاد
Web Desk
13 May 2026
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں پالتو جانوروں کی مصنوعات فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے ایک انوکھی ’ڈاگ پول پارٹی‘ کا انعقاد کیا۔ چیوی بارک پارک میں منعقدہ اس تقریب میں مختلف نسلوں اور سائز کے 277 کتوں کو جمع کیا گیا، جہاں ان کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ چھوٹے پولز میں نہانے اور ڈبکی لگانے کا انتظام کیا گیا تھا۔
اس دلچسپ تقریب کی نگرانی اور کتوں کی درست تعداد کی تصدیق کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ایک آفیشل جج بھی موقع پر موجود رہا۔ انتظامیہ کو قوی امید ہے کہ 277 کتوں کی یہ بڑی تعداد اسے دنیا کی سب سے بڑی ’ڈاگ پول پارٹی‘ کے طور پر عالمی ریکارڈ کی فہرست میں شامل کروانے کے لیے کافی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر نے جانوروں سے محبت کرنے والوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026