LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

فوڈ ایگ پاکستان 2025 کا شاندار آغاز عالمی سطح پر ریکارڈ شرکت

Web Desk

25 November 2025

کراچی: فوڈ ایگ پاکستان 2025 کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز شاندار انداز میں ہوا، جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے زرعی و فوڈ سیکٹر کی کمپنیوں، خریداروں اور کاروباری وفود نے بھرپور شرکت کی۔

ایونٹ میں 370 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی، جنہوں نے ایگری ٹیک، ڈیری، سی فوڈ، گوشت، چاول، بیوریجز، کنفیکشنری، مصالحہ جات، خشک میوہ جات اور دیگر فوڈ پروڈکٹس کی نمائش کی۔

اس سال 80 سے زائد ممالک کے 850 سے زیادہ بین الاقوامی خریدار شریک ہوئے، جن میں چین، ترکی، یورپ، مشرقِ وسطیٰ، سری لنکا، برطانیہ، انڈونیشیا، امریکہ اور آسٹریلیا کے بڑے گروپس شامل تھے۔

تقریب کا افتتاح وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کیا، جبکہ ٹی ڈی اے پی کے اعلیٰ حکام، سفیروں اور کاروباری نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی وفود نے قطر، چین، اٹلی اور سری لنکا کے نمائندوں سے دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بات چیت کی۔

پاکستانی ریگولیٹری اداروں نے مختلف عالمی اداروں سے سرٹیفیکیشن، کوالٹی، فوڈ سیفٹی اور زرعی برآمدات میں تعاون پر اہم ملاقاتیں کیں۔

ایونٹ میں ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس، چاول میں افلاٹوکسین، اور عالمی فوڈ اسٹینڈرڈز پر اہم سیمینار بھی منعقد کیے گئے، جبکہ گلوبل کوزین شو میں بین الاقوامی شيفز نے پاکستانی اجزاء سے بین الاقوامی ڈشز تیار کر کے زائرین کو متاثر کیا۔

 

فوری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے خریداروں نے چاول، مصالحے، شہد، سی فوڈ، منجمد خوراک، پھل، سبزیوں اور پروسیسڈ فوڈز میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

فوڈ ایگ پاکستان 2025 نے پاکستان کو خطے میں ابھرتے ہوئے فوڈ و ایگریکلچر ٹریڈ ہب کے طور پر نمایاں کر دیا ہے، اور اس ایونٹ سے برآمدات میں مضبوط اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔