LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب امریکہ کا ایران پر باقاعدہ فوجی حملہ، متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، عالمی منڈی میں تیل مہنگا حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حکام واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ

ٹوائلٹ میں بیٹھی خاتون کی یادداشت کیسے ختم ہوگئی؛ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

Web Desk

9 May 2026

ایک غیر معمولی طبی واقعے نے ماہرینِ صحت کو حیران کر دیا ہے جہاں ایک خاتون کو قبض کے دوران زیادہ زور لگانے کے باعث اپنی زندگی کے گزشتہ 10 سالوں کی یادداشت سے عارضی طور پر ہاتھ دھونا پڑے۔ رپورٹس کے مطابق، خاتون گزشتہ دو ہفتوں سے قبض کا شکار تھیں اور بیت الخلا میں شدید دباؤ ڈالنے کے بعد اچانک ذہنی الجھن (Confusion) کا شکار ہو گئیں۔

اہلِ خانہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے تشخیص کی کہ وہ Transient Global Amnesia نامی ایک نایاب حالت کا شکار ہوئی ہیں۔ اس کیفیت کے دوران خاتون تقریباً 8 گھنٹے تک اپنی حالیہ یادداشت سے محروم رہیں، تاہم خوش قسمتی سے وقت گزرنے کے ساتھ ان کی یادداشت بتدریج بحال ہو گئی اور کسی قسم کا مستقل دماغی نقصان سامنے نہیں آیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ جسمانی زور لگانے سے دماغ تک خون اور آکسیجن کی روانی وقتی طور پر متاثر ہو سکتی ہے، جو اس طرح کے اچانک مگر مختصر مدت کے یادداشت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ اگرچہ یہ ایک عارضی عمل تھا، تاہم ایسی علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی معائنہ ضروری ہے تاکہ کسی بڑے پیچیدہ مسئلے سے بچا جا سکے۔