LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی

بھارت، 19 ہزار روپے کیلئے قبر کھود دی، بھائی بہن کا ڈھانچہ لے کر بینک پہنچ گیا

Web Desk

29 April 2026

بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں جیتو منڈا نامی شخص اپنی مرحوم بہن کے اکاؤنٹ سے 19 ہزار روپے نکلوانے کے لیے اس کی باقیات (ڈھانچہ) لے کر بینک پہنچ گیا۔ رپورٹس کے مطابق، جیتو کی بہن دو ماہ قبل انتقال کر گئی تھی، تاہم بینک منیجر نے قانونی دستاویزات یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر رقم دینے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ “اکاؤنٹ ہولڈر کو پیش کیا جائے”۔ قانونی پیچیدگیوں سے ناواقف بھائی نے مجبوراً قبر کھود کر بہن کا ڈھانچہ نکالا اور اسے کپڑے میں لپیٹ کر بینک لے آیا۔ اس لرزہ خیز منظر کو دیکھ کر بینک میں موجود افراد سکتے میں آگئے، جبکہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے بینکنگ سسٹم کی بے حسی اور غریب طبقے کی بے بسی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔