LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا:مریم اورنگزیب سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی انسدادِ دہشت گردی عدالت: علیمہ خان احتجاج کیس میں محسن نقوی اور عطا تارڑ کو طلب کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل، پارٹی میں دھڑے بندی نہیں لیکن کچھ لوگوں کے اختلافات ہیں,علی امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق پاکستان ریلوے کی 15 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، 5 کے ٹھیکے دیے جا سکے سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی پاکستان کا 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا اعلان حکومت نے معیشت کو بحران سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا، عطا تارڑ بلوچستان گرینڈ الائنس کا مطالبات کے حق میں اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار صارفین کیلئے بُری خبر! بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی

پیٹ کی خطرناک چربی کم کرنے کا مؤثر اور صحت مند طریقہ، تحقیق میں انکشاف

Web Desk

24 November 2025

برطانیہ کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی، خاص طور پر متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش، پیٹ میں جمع خطرناک چربی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جرنل جمع ورک اوپن میں شائع تحقیق کے مطابق جو لوگ صاف ستھرا اور صحت مند کھانا کھاتے تھے یا باقاعدگی سے ورزش کرتے تھے، ان میں وزن بڑھنے کی رفتار کم رہی، چاہے یہ جلد کے نیچے جمع ہونے والی چربی ہو یا پیٹ کے اندرونی حصے میں موجود خطرناک چربی۔ اس کمی نے جگر کی چربی کے خطرے کو بھی گھٹا دیا۔

تحقیق میں 7,200 سے زائد درمیانی عمر کے بالغ افراد کو اوسطاً سات سال تک کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ صحت مند غذا اور ورزش کرنے والے افراد میں غیر صحت مند طرزِ زندگی رکھنے والوں کے مقابلے میں، کل جسمانی چربی 1.9 کلوگرام کم اور ویسیرل فیٹ 150 گرام کم جمع ہوئی، جس سے چربی کے مجموعی اضافے میں بالترتیب 7 فیصد اور 16 فیصد کمی دیکھی گئی۔

تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر نیتا فاروہی نے کہا کہ درمیانی عمر میں طرزِ زندگی بہتر بنانا نہ صرف وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے بلکہ میٹابولک بیماریوں کے خطرے کو گھٹانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹی مگر مستقل تبدیلیاں، جیسے بہتر غذا اور جسمانی سرگرمی، نمایاں فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔