فلٹر لگی تصاویر نے لاپتہ خاتون کی تلاش مشکل بنادی
Web Desk
28 April 2026
میکسیکو میں 12 اپریل کو لاپتہ ہونے والی 30 سالہ خاتون، گریسیا گواڈیلوپے، کی بحفاظت واپسی نے سوشل میڈیا پر فلٹرز کے بے جا استعمال کے حوالے سے ایک سنجیدہ بحث کو جنم دے دیا ہے۔ پولیس نے خاتون کی تلاش کے لیے ان کی سوشل میڈیا تصاویر کا سہارا لیا، تاہم اہل خانہ اور قریبی افراد نے نشاندہی کی کہ شدید ایڈیٹنگ اور فلٹرز کی وجہ سے تصاویر میں ان کی شکل اصل حقیقت سے کافی مختلف تھی، جس سے شناخت کے عمل میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوال اٹھایا کہ ایسی غیر حقیقی تصاویر سے کسی انسان کو کیسے ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے خاتون کو چند روز بعد ایک شاہراہ سے زندہ برآمد کر لیا گیا، لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے کیسز میں فلٹرز والی تصاویر مدد کے بجائے تفتیش میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہیں
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026