LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: ایرانی صدر ایرانی فوج کا معاہدے پر عملدرآمد کے دوران پہلے سے زیادہ چوکس رہنے کا اعلان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی حزب اللہ کا بھی ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد

پاکستان کے تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کی چین میں لانچنگ

Web Desk

27 April 2026

پاکستان کی خلائی ایجنسی ‘سپارکو’ نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے مقامی طور پر تیار کردہ پہلے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کو کامیابی سے خلا میں لانچ کر دیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے تائی یوان سیٹلائٹ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی تکنیکی ترقی اور خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ‘ای او تھری’ جدید ترین امیجنگ ڈیٹا فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے پاکستان کو اپنے وسائل کی بہتر نگرانی میں مدد ملے گی۔اس سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل ہونے والا ڈیٹا درج ذیل شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا:
شہروں کی توسیع اور انفراسٹرکچر کی بہتر مانیٹرنگ۔ سیلاب، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کے دوران بروقت معلومات کی فراہمی۔ زرعی اراضی کی نگرانی اور فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور جنگلات کے کٹاؤ پر نظر رکھنا۔