LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کارونجھر کیس: وفاقی آئینی عدالت منتقلی پر سندھ حکومت کے وکیل کی معذرت

Web Desk

24 November 2025

کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت مقرر کردی گئی ہے، تاہم حکومتِ سندھ کو اس وقت قانونی مشکلات کا سامنا ہے جب ان کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کیس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
بیرسٹر صلاح الدین احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ کارونجھر پہاڑ کا کیس سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت منتقل ہو چکا ہے، اور اس عدالت میں ججز کی تقرری کے معاملے پر مختلف بار ایسوسی ایشنز نے حکومتی کنٹرول پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ان کے لیے آئینی عدالت میں سندھ حکومت کی نمائندگی کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کیس کی پیروی کے لیے متبادل وکیل مقرر کرے اور انہیں دی گئی فیس کی واپسی کا طریقہ کار بھی بتایا جائے۔