موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون، سائنسی تحقیق ناگزیر: مصدق ملک
Web Desk
14 October 2026
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کسی سرحد کی پابند نہیں ہے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ آئس لینڈ میں ‘آرکٹک سرکل اسمبلی’ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو گلیشیئرز پگھلنے، سطح سمندر میں اضافے اور غیر معمولی موسمی شدت سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے آرکٹک اور ہمالیائی خطوں کے درمیان سائنسی اشتراک پر زور دیتے ہوئے عالمگیر محققین اور طلبہ کے لیے ’ورچوئل گرین یونیورسٹی‘ کے قیام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے عالمی برادری اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی انصاف کے تحت گرین ٹیکنالوجی، ماحول دوست کاروبار، پانی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں پاکستان جیسے متاثرہ ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائیں۔
متعلقہ عنوانات
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
14 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع
14 October 2026
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی
14 October 2026
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
14 October 2026
آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
14 October 2026
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026