LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب امریکہ کا ایران پر باقاعدہ فوجی حملہ، متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، عالمی منڈی میں تیل مہنگا حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حکام واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ

انشورنس کیلئے ریچھ بن کر حملہ کرنیوالے تین افراد کو سزا

Web Desk

24 April 2026

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ریچھ کا روپ دھار کر اپنی ہی مہنگی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور انشورنس کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر کا مطالبہ کرنے والے تین افراد کو عدالت نے قید کی سزا سنا دی ہے۔ الفیا زکرمن، روبن تمرازین اور واہے مرادخانین کو انشورنس فراڈ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 180 دن کی قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ اس گروہ کے چوتھے رکن ارارت چرکینین کی سماعت ستمبر میں ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ان افراد نے رولز رائس سمیت تین مختلف قیمتی گاڑیوں پر “ریچھ کے حملے” کی جعلی ویڈیوز بنا کر تین الگ الگ کمپنیوں کو جمع کرائیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جنگلی ریچھ نے ان کی گاڑیوں کے اندرونی حصے کو بری طرح چیر پھاڑ کر نقصان پہنچایا ہے۔
انشورنس کمپنیوں کے تفتیشی ماہرین کو اس وقت شک ہوا جب انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا:
ماہرین نے نوٹ کیا کہ رولز رائس پر حملہ کرنے والا “ریچھ” جانوروں کے بجائے بالکل انسانوں کی طرح چل رہا تھا۔ جب یہ ویڈیوز جنگلی حیات کے ماہرین کو دکھائی گئیں تو انہوں نے تصدیق کی کہ ریچھ کبھی اس طرح حرکت نہیں کرتا۔ بعد ازاں تلاشی کے دوران ملزمان کے گھر سے ریچھ کا مصنوعی کاسٹیوم اور پنجوں کے نشانات بنانے والا آلہ بھی برآمد ہوا۔
کیلیفورنیا انشورنس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ریکارڈو لارا نے اس حوالے سے کہا کہ “جو بات پہلی نظر میں ناقابلِ یقین لگ رہی تھی، وہی حقیقت نکلی۔” انہوں نے مزید واضح کیا کہ انشورنس فراڈ ایک سنگین جرم ہے جس کا بوجھ عام صارفین کو بڑھتی ہوئی قیمتوں کی صورت میں اٹھانا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جرم اتنا معمولی نہیں ہوتا کہ اس کی مکمل تحقیق نہ کی جائے۔
اس گروہ نے جعلی دعووں کے ذریعے مجموعی طور پر 1 لاکھ 41 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم بٹورنے کی کوشش کی تھی، تاہم جدید فرانزک تحقیقات نے ان کی “ریچھ والی چال” کو بے نقاب کر دیا۔