اے آئی روبوٹ نے ٹیبل ٹینس میں انسانوں کو چیلنج کر دیا
Web Desk
24 April 2026
مصنوعی ذہانت (AI) کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے “ایس” (S) نامی جدید روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کے میدان میں ماہر کھلاڑیوں کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ سونی اے کا تیار کردہ یہ روبوٹک سسٹم دنیا کے تیز ترین کھیلوں میں سے ایک میں انسانی مہارتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تجرباتی میچوں کے دوران اس روبوٹ نے اپنی غیر معمولی رفتار اور درستگی کا لوہا منوایا:
“ایس” نے ایک اعلیٰ سطح کے کھلاڑی کے خلاف پانچ میں سے تین میچ جیت کر اپنی برتری ثابت کی، تاہم دو پروفیشنل کھلاڑیوں کے خلاف اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کے مطابق، روبوٹ نے نہ صرف مشکل شاٹس کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ ‘بیک سپن’ جیسے پیچیدہ شاٹس بھی کھیلے، جنہیں پروفیشنل کھلاڑیوں نے ایک مشین کے لیے تقریباً ناممکن قرار دیا تھا۔ یہ روبوٹ ایک خودکار بازو اور متحرک بیس پر مشتمل ہے۔ یہ انسانی آنکھ کے بجائے متعدد کیمروں کے ذریعے گیند کی رفتار، زاویے اور گھومنے (Spin) کو ٹریک کر کے لمحوں میں ردِعمل ظاہر کرتا ہے۔معروف سائنسی جریدے نیچر (Nature) میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، اب تک اے آئی کو زیادہ تر شطرنج جیسے بورڈ گیمز تک محدود سمجھا جاتا تھا جہاں صرف ذہنی فیصلے اہم ہوتے ہیں۔ تاہم، ٹیبل ٹینس میں کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ اب روبوٹک سسٹم جسمانی تیزی اور فوری فیصلے (Real-time decision making) میں بھی انسانوں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
اگرچہ ابتدائی مراحل میں روبوٹ کو آہستہ گھومنے والی گیندوں کو سمجھنے میں مشکل پیش آئی، لیکن مسلسل تربیت کے بعد اس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مزید تربیت کے ساتھ یہ روبوٹ مستقبل میں دنیا کے ٹاپ پروفیشنل کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دینے کے قابل ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
انشورنس کیلئے ریچھ بن کر حملہ کرنیوالے تین افراد کو سزا
24 April 2026
ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!
23 April 2026
جہیز میں پرندوں کے پانی پینے کے برتنوں نے روایت بدل ڈالی
23 April 2026
اٹلی: گائے کی زیرِ نگرانی ریسکیو آپریشن، پیرا گلائیڈر کو بچا لیا گیا
22 April 2026
فوٹو سیشن کے دوران شیر کے حملے میں 3 سالہ بچی شدید زخمی
22 April 2026
بال پوائنٹ پین کے ڈھکن میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
22 April 2026
کچرا چُننے سے کامیاب کاروبار تک، نوجوان کی منفرد کامیابی کی کہانی
21 April 2026
برطانوی پالتو ’ہربی‘ دنیا کا معمر ترین خرگوش قرار
21 April 2026