کچرا چُننے سے کامیاب کاروبار تک، نوجوان کی منفرد کامیابی کی کہانی
Web Desk
21 April 2026
برطانیہ میں مقیم 39 سالہ عامر جارڈن نے “کچرے سے کاروبار” (Trash to Treasure) کا ایک ایسا منفرد ماڈل متعارف کروایا ہے جس نے نہ صرف ان کی زندگی بدل دی بلکہ معاشرے کے لیے بھی ایک مثال قائم کر دی ہے۔ ماضی میں فائر الارم ٹیکنیشن کے طور پر سخت محنت اور مالی دباؤ کا شکار رہنے والے عامر نے 2023 میں تجرباتی طور پر “ڈمپسٹر ڈائیونگ” (پھینکی گئی اشیاء کی تلاش) شروع کی، جو اب ایک باقاعدہ منافع بخش کاروبار میں تبدیل ہو چکی ہے۔ عامر اپنی اہلیہ روتھ کے ہمراہ دکانوں کے باہر پھینکے گئے فرنیچر، الیکٹرانکس اور دیگر سامان کو جمع کرتے ہیں اور معمولی مرمت کے بعد انہیں آن لائن فروخت کر کے سالانہ تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کما رہے ہیں۔
عامر جارڈن کا یہ کام محض ذاتی منافع تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک بڑی سماجی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔ وہ اپنے کام کے دوران ملنے والی خوردنی اشیاء، کپڑے اور دیگر ضروری سامان مستحق افراد اور فلاحی اداروں کو عطیہ کر دیتے ہیں، جس سے اب تک ہزاروں ضرورت مند مستفید ہو چکے ہیں۔ عامر کے مطابق اس کام نے انہیں سکھایا ہے کہ بہت سی اشیاء جنہیں ہم ‘کچرا’ سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، دراصل معمولی توجہ سے دوبارہ کارآمد بنائی جا سکتی ہیں۔ اس طرزِ زندگی نے انہیں مالی استحکام کے ساتھ ساتھ بچت اور وسائل کے بہترین استعمال کا ایک نیا شعور بخشا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانوی پالتو ’ہربی‘ دنیا کا معمر ترین خرگوش قرار
21 April 2026
خاتون کا ہزاروں سانپ پالنے کا خطرناک کاروبار، سالانہ لاکھوں یوان آمدن
21 April 2026
ٹائٹینک کے زندہ بچنے والے شخص کی لائف جیکٹ پونے 7 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام
20 April 2026
شادی کی تقریب ہنگامہ آرائی کا شکار، دلہن پر سیاہ پینٹ سے حملہ
20 April 2026
ہاتھوں اور پیروں سے محروم خاتون کی تنہا اپنے 3 بچوں کی پرورش
20 April 2026
امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
18 April 2026
محبت کے نام پر 500 لڑکیوں کو بے وقوف بنا کر 2 کروڑ بٹورنے والا جعلی عاشق
18 April 2026
شدید بارشوں کے باعث کیٹ فش پانی سے نکل کر زمین پر آگئیں
17 April 2026