LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان

خاتون کا ہزاروں سانپ پالنے کا خطرناک کاروبار، سالانہ لاکھوں یوان آمدن

Web Desk

21 April 2026

چین کے علاقے گوانگشی سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ نوجوان خاتون چن نے روایتی شعبوں سے ہٹ کر ایک ایسا منفرد اور خطرناک کاروبار اپنایا ہے جس نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ 1995 میں پیدا ہونے والی چن نے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے والد کے سانپ پالنے کے کام کو ایک بڑے کاروباری فارم میں تبدیل کر دیا ہے۔ آج وہ 60 ہزار سے زائد زہریلے سانپوں کی مالکن ہیں اور اس کاروبار سے سالانہ 10 لاکھ یوان (تقریباً 1.46 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد کما رہی ہیں۔

چن کے فارم میں 50 ہزار سے زائد انتہائی زہریلے ‘فائیو سٹیپ’ پِٹ وائپرز اور 10 ہزار کے قریب کوبرا سانپ موجود ہیں۔ یہ فارم نہ صرف تجارتی بنیادوں پر گوشت فراہم کرتا ہے بلکہ روایتی چینی ادویات اور سائنسی تحقیق کے لیے سانپ کا زہر، تیل اور پتا (Gallbladder) بھی سپلائی کرتا ہے۔