LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: ایرانی صدر ایرانی فوج کا معاہدے پر عملدرآمد کے دوران پہلے سے زیادہ چوکس رہنے کا اعلان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی حزب اللہ کا بھی ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد

ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کا مستعفی ہونے کا اعلان

Web Desk

21 April 2026

ٹیکنالوجی کی دنیا کی دیوہیکل کمپنی ایپل (Apple) میں ایک تاریخی عہد کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، جہاں کمپنی کے طویل عرصہ سے خدمات انجام دینے والے سی ای او ٹِم کُک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ٹِم کُک، جنہوں نے 2011 میں سٹیو جابز کے بعد کمپنی کی باگ ڈور سنبھالی تھی، اس سال موسمِ گرما تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے جس کے بعد وہ بورڈ کے ایگزیکٹو چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی جگہ کمپنی کے ہارڈویئر انجینئرنگ کے سینئر نائب صدر جان ٹرنس (John Ternus) یکم ستمبر سے ایپل کے نئے سی ای او ہوں گے۔

ٹِم کُک کے 14 سالہ دورِ اقتدار میں ایپل نے آئی فون کے سائے سے نکل کر ایپل واچ، ایئر پوڈز اور سروسز بزنس (ایپل ٹی وی پلس وغیرہ) میں بے پناہ ترقی کی، جس سے ایپل دنیا کی مالیاتی طور پر مضبوط ترین کمپنیوں میں شامل ہوئی۔ تاہم، حالیہ برسوں میں کمپنی کو مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں پیچھے رہنے اور ‘ویژن پرو’ جیسی نئی مصنوعات کی محدود کامیابی جیسے چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ اب تمام نظریں جان ٹرنس پر لگی ہیں، جو 2001 سے ایپل کے ساتھ وابستہ ہیں اور جن سے فولڈ ایبل آئی فون اور سری (Siri) کی بڑی اپڈیٹس جیسی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔