LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا

شادی کی تقریب ہنگامہ آرائی کا شکار، دلہن پر سیاہ پینٹ سے حملہ

Web Desk

20 April 2026

برطانیہ میں شادی کی ایک پُروقار تقریب اس وقت ڈرامائی اور افسوسناک صورتحال اختیار کر گئی جب ایک دلہن کے بچپن کے خوابوں کو اس کی اپنی ہی بھابھی نے منٹوں میں خاک میں ملا دیا۔ 35 سالہ جیما مونک، جو اپنے سفید عروسی لباس میں ملبوس والد کا ہاتھ تھامے شادی ہال میں داخل ہو رہی تھیں، اس وقت صدمے میں آگئیں جب ان پر سیاہ رنگ کا پینٹ پھینک دیا گیا۔ اس اچانک حملے نے نہ صرف جیما کے لباس بلکہ پوری تقریب کی خوشیوں کو گہنا دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یہ ناخوشگوار واقعہ کسی اجنبی کی کارروائی نہیں بلکہ ایک طویل عرصے سے چلے آ رہے خاندانی تنازع کا شاخسانہ تھا۔ دلہن کی بھابھی نے خاندانی رنجش کا بدلہ لینے کے لیے اس اہم ترین دن کا انتخاب کیا اور عین اس وقت حملہ کیا جب دلہن سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔ اس واقعے کے بعد تقریب میں موجود مہمانوں میں غم و غصہ پھیل گیا اور شادی کی خوشیاں صدمے میں بدل گئیں۔