LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان

شدید بارشوں کے باعث کیٹ فش پانی سے نکل کر زمین پر آگئیں

Web Desk

17 April 2026

شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران قدرت کا ایک نہایت ہی حیرت انگیز اور انوکھا منظر سامنے آیا ہے، جہاں پانی میں رہنے والی مچھلیاں (کیٹ فش) اچانک خشکی پر نکل آئیں اور زمین پر رینگتی ہوئی دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسلادھار بارش کے بعد یہ مچھلیاں پانی چھوڑ کر سڑکوں اور زمین پر کسی ماہر پیراک کی طرح بل کھاتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہیں۔ یہ منظر اس قدر غیر معمولی تھا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے؛ کچھ مچھلیاں نہایت سکون سے چلتی رہیں جبکہ کچھ نے اتنی تیزی دکھائی کہ انٹرنیٹ صارفین نے اسے مذاقاً مچھلیوں کی ‘میراٹھن’ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں صارفین نے اسے قدرت کا کرشمہ قرار دیا وہیں کچھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید مچھلیاں پانی کی بھیڑ سے تنگ آکر سیر سپاٹے کے لیے باہر نکل آئی ہیں۔ یہ ویڈیو جہاں خوف اور حیرت کا باعث بنی، وہی اپنی نوعیت کے منفرد واقعے کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔