ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ
Web Desk
23 November 2025
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے آٹو پارٹس کی درآمدات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ صارفین دونوں اقسام یعنی استعمال شدہ اور مقامی گاڑیوں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ مقامی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے ایس کے ڈی اور سی کے ڈی اسمبلی کٹس کی درآمدات چار ماہ کے دوران 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اسی طرح مکمل تیار شدہ یعنی سی بی یو نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات بھی 31 فیصد بڑھ کر 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ حجم 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز نے پاکستان آٹو پارٹس شو 2025 میں ایک بڑی میڈیا مہم کے ذریعے خبردار کیا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں اضافے سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، 1200 فیکٹریاں اور 25 لاکھ ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ایک طرح سے غیر قانونی ذرائع کو فروغ دیتی ہے، کیونکہ اس میں حوالہ، ہنڈی اور غیر ظاہر شدہ رقوم استعمال ہوتی ہیں، جو ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
انٹرنیٹ کا 35 فی صد نیا مواد اے آئی سے تحریر کیے جانے کا انکشاف
24 August 2026
جنگلاتی آگ بجھانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرونز کی آزمائش
23 August 2026
کبوتر کی رفتار سے پیغام رسانی، نئی میسجنگ ایپ نوجوانوں میں مقبول
23 August 2026
سپیس ایکس نے رواں سال اپنا 100 واں آربیٹل مشن لانچ کر دیا
23 August 2026
روبوٹ اچانک گر کر تڑپ تڑپ کر مر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو
23 August 2026
تیز ترین چارجنگ : ہواوے کی نئی ڈیوائس سامنے آگئی
23 August 2026