LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان

فلمی انداز میں بینک ڈکیتی، ڈاکو پولیس کو پتہ چلے بغیر سُرنگ کے راستے فرار

Web Desk

17 April 2026

اٹلی کے شہر نیپلز میں ڈکیتی کی ایک انوکھی اور فلمی واردات پیش آئی ہے، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے ایک مقامی بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے کے بعد پولیس کو چکمہ دے کر زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی۔

اطلاعات کے مطابق، دن ساڑھے گیارہ بجے کے قریب تین نقاب پوش اور مسلح ڈاکو ‘فرینڈ کریڈٹ ایگریکول بینک’ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود عملے اور صارفین سمیت 25 افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے بینک میں موجود نقدی کے علاوہ درجنوں لاکرز کو بھی توڑ ڈالا اور قیمتی سامان تھیلوں میں بھر لیا۔ تقریباً دو گھنٹے تک بینک کے اندر موجود افراد ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر رہے، جبکہ باہر کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

جب اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو بینک کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، جس پر اہلکاروں نے کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہونے کا راستہ بنایا۔ پولیس کے اندر پہنچنے پر تمام یرغمالی زمین پر اوندھے منہ لیٹے ہوئے پائے گئے، تاہم ڈاکو وہاں سے غائب تھے۔ تلاشی کے دوران بینک کے اندر ایک خفیہ سرنگ دریافت ہوئی جو شہر کے گٹر لائن سسٹم تک جاتی تھی، ڈاکو اسی راستے سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے تمام یرغمالی محفوظ رہے، تاہم لاکرز سے چوری ہونے والے سامان کی مالیت اور تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں کیونکہ ان کا علم صرف لاکرز کے مالکان کو ہی تھا۔ پولیس نے 40 افسران اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔