ناک کی بالی پھیپھڑے میں پھنس گئی، خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی
Web Desk
16 April 2026
میکسیکو سٹی: میکسیکو سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ خاتون مونیکا دیانیرا کاربریرا باراجاس ایک ایسے طبی معجزے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئی ہیں جس نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا۔ مونیکا گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل کھانسی کا شکار تھیں، جسے وہ عام الرجی یا انفیکشن سمجھتی رہیں، تاہم جب تکلیف حد سے بڑھی تو ایکسرے رپورٹ نے ہوش اڑا دیے۔ رپورٹ کے مطابق، مونیکا کے پھیپھڑے میں ایک دھاتی ٹکڑا موجود تھا، جو دراصل ان کی ناک کی بالی (Nose Ring) تھی جو سونے کے دوران غیر محسوس طریقے سے سانس کے ذریعے اندر چلی گئی تھی۔
مونیکا نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بالی غائب ہونے کا احساس تو ہوا تھا، لیکن یہ کبھی وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ اسے نگلنے کے بجائے سانس کے ذریعے پھیپھڑے تک پہنچا چکی ہیں۔ ڈاکٹروں نے صورتحال کو “انتہائی تشویشناک” قرار دیا کیونکہ وہ گول دھاتی ٹکڑا انسانی شہ رگ (Aorta) سے محض 0.5 ملی میٹر کے فاصلے پر تھا۔ ذرا سی حرکت یا تاخیر مونیکا کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مونیکا خوش قسمت تھیں کہ دھاتی بالی نے پھیپھڑے کی کسی بڑی رگ کو نقصان نہیں پہنچایا۔ سرجری کے دوران ڈاکٹروں کو پہلی کوشش میں ناکامی ہوئی کیونکہ ٹکڑا جسم کے اندر مضبوطی سے پیوست ہو چکا تھا، تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد اسے نکال لیا گیا۔ اس خوفناک تجربے کے بعد مونیکا نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ زیورات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ انہیں ناک چھدوانے کا شوق تھا، لیکن اب وہ زندگی بھر دوبارہ ایسا کوئی رسک نہیں لیں گی۔
متعلقہ عنوانات
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026